انتخابات کے التوا سے متعلق سینیٹ کی قرار داد چور دروازے سے پاس ہوئی، سینیٹر مشتاق خان

پشاور (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے مالا کنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخریب کار بھی الیکشن کا التواءچاہتے ہیں اور کچھ سیاسی جماعتیں بھی الیکشن کا التواءچاہتی ہیں گویا یہ اور تخریب کار ایک ہی پیج پر ہیں۔ سینیٹ سے جو قرار داد پاس ہوئی ہے وہ غیر جمہوری، ماورائے دستور اور چور دروازے سے پاس ہوئی ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ سینیٹ کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ ماورائے دستور کوئی قرار داد یا قانون پاس کرسکے۔ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نتخابات کا انعقاد دستوری تقاضا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں