حق و سچ کیلئے اسلام آباد میں جاری دھرنے کو کامیاب بنائیں گے، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل
خاران (پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بلوچ یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کی جانب سے احتجاج کے کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی (خاران) کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ہم خاران میں موجود تمام اسٹوڈانٹس اور دیگر تمام عہدیداروں کو انسانیت، بلوچیت کے رشتے، حق و سچ کی جیت کو یقینی بنانے کے غرض سے عرض و التماس کرتے ہیں کہ وہ بروز جمعرات بتاریخ11 جنوری 2024ءکو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی احتجاج کال کی حمایت کرکے ہمارا ساتھ دیں اور تمام خاران کے غیرت مند بلوچ ہمارے لئے ایک امید کی کرن بنائیں۔ آپ سب کا ساتھ ہمارے اس جدوجہد میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، آپ کے تعاون سے اور احتجاج سے ہم اس بات کو باور کر سکیں گے کہ آپ سب کا ساتھ جس طرح پہلے ہمارے ساتھ تھا وہ اب بھی ہمارے شانہ بشانہ ہے۔ آپ کے اس احتجاج کے کال کی حمایت سے ہم اپنے جدوجہد کو مزید تقویت بخش سکیں گے۔


