امریکا کی مشرقی ریاستوں میں بارش،ہوائی بگولوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک

نیویارک(صباح نیوز)امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارش،ہوائی بگولوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیارپورٹس کیمطابق نیویارک اورنیوجرسی سمیت 12 ریاستوں میں4 لاکھ مکانات اور کاروباری مراکزکو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس کے علاوہ نیو جرسی اور اس کیملحقہ علاقوں میں دریاوں میں پانی سطح بلند ہونے سے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔طوفانی بارشوں سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں ،جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے۔نیویارک سٹی ائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہے،گزشتہ روزبارش کے باعث 700 پروازیں منسوخ ہوئیں،جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں