کوروناکے باعث سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے
کوروناکے باعث سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کورونا کے باعث فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، گزشتہ روز وہ انتقال کرگئے۔ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2008پر مستونگ قلات کی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئے بعد میں وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے، انہوں نے فزکس میں پی ایچ ڈی بھی کر رکھی تھی،جامعہ بلوچستان میںبطور استاد خدمات بھی سرانجام دے چکے تھے، وہ بلوچستان کی معروف شخصیت اور ریاست قلات کی اسمبلی کے وزیرمولانا محمد عمر کے فرزند تھے
Load/Hide Comments


