قلعہ عبداللہ میں انتخابی افسران کی تعیناتی کیخلاف جمعیت اور پشتونخوا میپ کا دھرنا
قلعہ عبداللہ(یو این اے )ضلع قلعہ عبداللہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علما اسلام ف کیجانب سے کوئٹہ چمن قومی شاہراہ کو سید حمید کراس کے مقام پر حلقہ پی بی 50 پر تعینات اے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کیخلاف بطور احتجاج بند کردیا گیا دونوں سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ جانبدار آفیسران کے ٹرانسفر تک قومی شاہراہ بند رہے گا اور دوسرے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کو بطور احتجاج تالے لگا کر بند کردیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 میں اے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کیخلاف جمیعت علما اسلام ف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواروں اور کارکنوں نے احتجاجا کوئٹہ چمن شاہراہ کو آج صبح 9 بجے سے سید حمید کراس کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اس موقع پر دونوں جماعتوں کے مشتعل کارکنوں نے حاجی گل شاہ کاکڑ، ڈپٹی چیئرمین اکبر خان کاکڑ قذافی آغا، ملک لالہ جان کاکڑ، شاہ ولی کاکڑ سمیت دیگر کی قیادت میں اے آر اوز اور ڈی آر اوز کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی، دونوں جماعتوں کا موقف ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے مبینہ طور پر قلعہ عبداللہ میں دھاندلی کی راہ ہموار کرنے کیلئے جانبدار عملے کو تعینات کیا ہے اس حوالے سے قبل از وقت صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے اور یقین دہانی کے باوجود ابھی تک ہمارے مطالبے پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے اس سے یہ دیکھائی دیتا ہے کہ الیکشن میں ابھی سے دھاندلی کی راہ ہموار کی گئی ہے کیونکہ دونوں متعلقہ آفیسران براہ راست ایک سیاسی پارٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اس سے الیکشن کے شفاف ہونے کے دعوے مشکوک دیکھائی دیتے ہیں اسلیے صوبائی الیکشن کمشنر اور نگران حکومت حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ پر شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اے آر اوز اور ڈی آر اوز کا ٹرانسفر کریں اور غیر مقامی آفیسران کو تعینات کریں دریں اثنا روڈ کی بندش کی وجہ سے سید حمید کراس کے مقام پر درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں اور سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہے جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دونوں جماعتوں نے واضح کیا کہ آگر ان کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو احتجاج کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا اور پلان بی کے طور پر ڈپٹی کمشنر آفس قلعہ عبداللہ کو احتجاجا تالے لگائیں جائینگے تاہم 5 بجے اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ ہدایت اللہ بلیدی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجیوں نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔


