انٹرنیٹ کی بار بار بندش اور تعطل، پی ٹی اے اور دیگر کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی (انتخاب نیوز) سماجی رہنما اور وکیل جبران ناصر نے انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش اور تعطل پر پی ٹی اے اور دیگر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے، چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں بینچ کچھ دیر میں سماعت کرے گا۔ جبران ناصر ایڈووکیٹ کا کہان ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے درخواست میں مو¿قف اپنایا کہ انٹرنیٹ سروس کی بلاجواز بندش سے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں