خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز گرفتار

حیدرآباد : تھانہ ہٹڑی ایس ایچ او عبدالمالک ابڑو کو مخفی اطلاع ملی کہ ایک جعلساز خود کو آرمی میجر ظاہر کرکے لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے ایسی اطلاع پر ایس ایچ او ہٹڑی عبدالمالک ابڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جعلساز کو گرفتار کرلیاملزم کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں لوگوں کو اپنی چالبازی کی لپیٹ میں لے چکا ہےخود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والا جعلساز عاشق حسین سیہون ڈسٹرکٹ جامشورو کا رہائشی ہے جوکہ فرضی نام علی حمزہ کے استعمال سے لوگوں کو جھوٹے دعوے دیکر جعلی کاغذات بناکر ان سے بھاری رقم وصول کرتا تھا

ملزم کے قبضے سے جعلی پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسی کے کارڈز اور اسٹیمپ برآمدرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں