پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، جام کمال خان
اوتھل (یو این اے)پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی نے ضلع حب میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع حب کی پولیس اور ایس ایس پی حب شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیئے مکمل اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں زور صرف ٹرانسفر پوسٹنگ پر نہیں بلکہ کارکردگی پر بھی ہونا چاہیے لسبیلہ ایک پرامن علاقہ رہا ہے اور حب پولیس کو چاہیے کہ وہ ہر حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ جام کمال خان نے کہا کہ ایس ایس پی حب کو توجہ دوسرے معاملات سے ہٹا کر عوامی تحفظ کی طرف ہونے چاہیے تاکہ حب کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں اور عوام کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال باعث تشویش ہے حب پولیس عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرے۔


