محسن داوڑ اور ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کی جائے، این ڈی ایم
پشاور (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ اور شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے شمالی وزیرستان میں انتخابات کے دوراان بڑے پیمانے پر دھاندلی اور این ڈی ایم کے چیئرمین محسن داوڑ اور پارٹی کے ساتھیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی ایم کے مرکزی فائنانس کمیٹی کے رکن رحیم داوڑ نے شمالی وزیرستان میں انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تفصیلات بیان کیں۔ این ڈی ایم نے چیئرمین محسن داوڑ اور این ڈی ایم کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کے خلاف ایف آئی آر کے درج کرنے کے لیے درخواست دی ہے اور این ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر جلد از جلد درج کی جائے۔ اس حملے کی ذمہ داری این اے 40 کے ڈی آر او منظور آفریدی، این اے 40 کے آر او قیصر کنڈی اور آر اوز میر علی اور میران شاہ صادق علی اور عمران خالد سمیت مقامی انتظامیہ کے زمہ داران پر عائد ہوتی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ این ڈی ایم نے این اے 40 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ ساتھ ہی این ڈی ایم پی کے 103 اور پی کے 104 میں ہونے والے دھاندلی کے خلاف بھی درخواستیں دائر کریگی۔ اس موقع پر رحیم داوڑ کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم شمالی وزیرستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی گی۔ این ڈی ایم ہمارے شہید ہونے والے ساتھیوں کے لیے انصاف کے حصول کے لیے ہر فورم پر دستج دے گی اور اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی۔


