آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام پر پی ٹی آئی کے خط کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، اسحاق ڈار

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر تحریک انصاف کے خط کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، اگر آپ ذاتی مفادات کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہو گی، اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہو چکی ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام پر تحریک انصاف کے خط کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف گھر نہیں بیٹھ گئے، اپنی پارٹی کو لیڈ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، ابھی لکھا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں