پاکستان کرکٹ بورڈ کا پوسٹ مارٹم، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگیا

لاہور (انتخاب نیوز) کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگیا، 2 پولیس افسران اور ایک پی اے ایس افسر کی خدمات پی سی بی کے سپرد کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں سی ای او اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے بھی متعارف کرائے جائیں گے، مارکیٹنگ، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، پی ایس ایل، ہیومن ریسورس، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلیوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ قومی سینئر اور جونیئر کرکٹ ٹیموں کے لیے غیر ملکی کوچز سے رابطوں کا آغاز بھی کردیا گیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کی فہرست مرتب کر لی گئی تاہم باقی فیصلوں پر عمل درآمد محسن نقوی چیئرمین پی سی بی اور نگراں وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں