سانگھڑ میں میاں بیوی کی لڑائی، دونوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
سانگھڑ (صباح نیوز) سانگھڑ میں میاں بیوی نے لڑائی کے بعد مٹھڑا نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق نہر کنارے گاڑی سے 5 سال کی بچی اور 7 سال کا بچہ ملا ہے۔ بچوں نے اپنے والدین کی آپس میں لڑائی کی تصدیق کی۔ نہر سے میاں بیوی کی تلاش کے لیے غوطہ خور کو طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں بیوی نے رات کے وقت اپنے بچوں کے سامنے کینال سے منسلک نہر میں چھلانگ لگائی ہے۔ ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، تاہم پانی کا بہاو¿ تیز ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو دشواری کا سامنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر بچے گاڑی میں رو رہے تھے ۔
Load/Hide Comments


