پی ٹی آئی کے انتخابی نشان واپس لینے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
لاہور(انتخاب نیوز)لاہور ہائی کورٹ کیجانب سے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت ہوئی۔شہری کی جانب سے دائر اپیل میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بینچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے۔ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ 4 جنوری 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔
Load/Hide Comments


