مستونگ،نامعلوم افراد کا پولیس موبائل پر حملہ،دواہلکار زخمی

مستونگ: مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے پولیس کی موبائل گاڈی پر فائرنگ ۔جس سے مستونگ پولیس کے دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شبیر آحمد اور ڈرائیور کلیم اللہ زخمی ہوئے ۔جنھیں ابتدائی طبعی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں