اسرائیلی جارحیت، فائرنگ و بمباری سے مزید 33فلسطینی جاں بحق

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہ رمضان گزرنے کو ہے مگر اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت رک نہ سکی، اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح اور دیر البلاح میں گھروں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 14فلسطینی جاں بحق ہو گئے، اس کے علاوہ آٹے کے تھیلوں کا انتظار کرنے والے فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی ٹینکوں نے مشین گن فائرنگ کر دی جس میں 19فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں چار اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔فائرنگ اور بمباری سے مجموعی طور پر مزید 33فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں