این جی او کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا، 7ملازمین ہلاک، اسرائیلی وزیر اعظم نے حملہ غیر ارادی قرار دیدیا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے وسطی علاقے میں ورلڈ سینٹرل کیچن نامی ایک غیر ملکی این جو کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں 7ملازمین ہلاک ہو گئے، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی ریاست غزہ میں امدادی کاموں کو روکنا چاہتی ہے۔اسرائیلی فوج نے این جی او کی 3 گاڑیوں کو ا±س وقت نشانہ بنایا جب وہ گودام میں امدادی سامان اتار کر واپس لوٹ رہے تھے۔ گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔این جی او نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 7 ملازمین مارے گئے جن کا تعلق فلسطین، آسٹریلیا، پولینڈ اور برطانیہ سے ہے۔ دو افراد کے پاس امریکا اور کینیڈا کی دہری شہریت بھی تھی۔این جی او نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی نقل و حرکت سے متعلق اسرائیلی فوج کو آگاہ کردیا گیا تھا اس کے باوجود نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے کہا کہ غیر ملکی این جی او ”ورلڈ سینٹرل کیچن“ کی گاڑی پر فضائی حملہ افسوسناک اور غیر ارادی طور پر ہوا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں غیر ملکی این جی او کے 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں