پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا گیا، الیکشن کمیشن کے تمام احکامات معطل
حب (نمائندہ انتخاب) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل و جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حب پی بی 21 میں الیکشن کمیشن کے احکامات پر دوبارہ گنتی کے عمل کو روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کے تمام احکامات کو معطل کردیا ہے اور گنتی کے عمل کو روک کر الیکشن کمیشن کے متضاد و قانون سے بالاتر احکامات کے دلائل پر سردار صالح بھوتانی کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments


