پسنی میں بی وائے سی کی احتجاجی ریلی، ریاست نے اگر بلوچوں کو لاپتہ نہیں کیا تو بازیاب کرائے، مقررین
پسنی (نامہ نگار)پسنی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے عید کے روز لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی،ریلی پسنی پریس کلب سے شروع ہوئی عسکری بنک کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کر گئی، ریلی کے شرکاءنے لاپتہ افراد کی بازیابی اور انکے اغواءکے خلاف نعرے بازی کی،ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت طالب علم اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک رہے ،جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ا±ٹھا رکھے تھے،ریلی کا مقصد عید کے موقع پر لاپتہ افراد کی فیملی سے اظہار یکجہتی کرنا اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ تھا،ریلی سے مقررین نے اپنے خطاب میں لاپتہ طالب علم بولان کریم،محکمہ پولیس کے ملازم مراد بخش صالح اور عرض محمد سمیت تمام اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عید کے موقع پر جب اہل اسلام عید کی خوشیاں منارہی ہے اور بلوچ بہن،بھائی ،بیٹیاں اور والدین اپنے لخت جگروں کی بازیابی کے لیے سڑکوں پر ہیں اور ا±نکے گھروں کی تمام خوشیاں چھین لی گئی ہیں، مقررین نے کہا کہ ریاست نے اگر بلوچوں کو لاپتہ نہیں کیا ہے تو ا±نھیں بازیاب کرائے اور ریاست کی زمہ داری بنتی ہے کہ اپنے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگائے۔


