اسرائیل پر ممکنہ حملہ کرنے کیلئے ایران نے 10سے زائد کروز میزائل تیار کر لیے، امریکی حکام

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر حملہ کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کرلیے ہیں اور وہ سفارتخانے میں اپنے ہلاک ہونے والے نمائندوں کو بدلہ لے سکتا ہے۔امریکی اعلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلیے 10سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے سفارت خانے کے احاطے پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر تھا۔ حملے میں ایک اعلی ایرانی جنرل اور 6دیگر ایرانی فوجی افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں