ماﺅں کے عالمی دن پر پیغام، یہ رشتہ سانجھا اور عظیم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ملک کیلئے جاں بحق ہونے والے افراد کی ماﺅں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت ، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتور کو ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی، وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ آج ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماں کو خاص سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے جاں بحق کردئیے گئے ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ماں کی محبت ، حوصلہ افزائی اور دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے مدرٹریسا، ڈاکٹر رتھ فا بلقیس ایدھی جیسی عظیم ماﺅں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایاماں کا رشتہ ایک سانجھااورعظیم رشتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں