دالبندین میں الیکشن جلد منعقد ہونگے، سروے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، صدر انجمن تاجران
دالبندین ( این این آئی)انجمن تاجران دالبندین کے انتخابات جلد ہی منعقد ہوں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ نے انجمن تاجران دالبندین کے سابقہ صدر ٹکری نور احمد ساسولی کی رہائش گاہ پر مقامی تاجر برادری سے گفتگو کے دوران کہی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سعداللہ اچکزئی ، مرکزی رہنماءحاجی بشیر احمد مینگل و دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ نے کہا کہ تاجر برادری کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن بہت جلد منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں انجمن تاجران دالبندین کے دو پینلز سے تین تین افراد پر مشتمل سروے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے ذمہ شہر کے دکانداروں کی لسٹ ترتیب دینا ہے جوں ہی تمام دکانداروں کی لسٹ مکمل ہوگی تو اس کے دس دن بعد انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاجر برادری جس کسی بھی پینل کا ساتھ دیں گے ۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاجر برادری انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں انجمن تاجران دالبندین کے الیکشن جمہوری انداز میں ہوں گے جس میں مرکزی انجمن تاجران کے دو ممبرز بھی نگرانی کے لیے موجود رہیں گے الیکشن کی تاریخ کا اعلان مشترکہ 6 رکنی کمیٹی کی جانب سے شہر کے تمام دکانداروں کا لسٹ مکمل کرنے کے بعد جاری کر دیا جائے گا ۔ لسٹ مکمل ہونے کے دس روز بعد الیکشن ہوں گے۔


