خضدار کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی عدم فراہمی، سامان مبینہ طور پر بلیک میں فروخت ہونے لگا

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پرمانیاں عروج پرہے شہر بھر میں درجنوں یوٹیلیٹی اسٹورز مبینہ طور پرمافیاز بن چکا ہے ہرجگہ انکی گرفت مضبوط ہے یوٹیلیٹی اسٹورز سے ایشیاءخوردنوش کی چیزیں نہیں ملنے لگی ہے ، عوام مایوس ، حکام بالا بے خبر تفصیلات کے مطابق خضدار میں درجنوں یوٹیلیٹی اسٹوروں کی من مانیاں عروج کو پہنچ چکی ہے ۔ ایشیاءخورونوش کی عدم دستیابی کے باعث غریب عوام مایوسی کاشکارہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹوروں سے ایشیا ناپید ہے ، عوام کو ان سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا ، سرکار کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پرسستے داموں گھی، چاول ، چینی اور آٹا وغیرہ کی قیمتوں پر کمی کے باوجود غریب عوام کو سامان نہیں دی جارہی ، جب بھی یوٹیلٹی اسٹورز کا چکر لگائے تو ان میں کوئی ایشیاءموجود نہیں ہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹوروں سے سامان مبینہ طور پربلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ عوامی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں کو داستان سناتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز برائے نام ہے ان سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ سارے سامان دکانداروں کو مبینہ طور پربلیک میں فروخت کی جاتی ہے ۔ عوام کو خوامخواہ ذلیل کررہی ہیں ایک طرف یوٹیلیٹی اسٹورز پر سامان غائب ہے ۔ دوسری طرف فرمائشی لوگوں کو گداموں سے سامان مہیا کیاجاتا ہے ۔ غریب ، لاچار ، کمزور ، بے بس لوگ مجبورہوکر واپس چلے جاتے ہیں انکو سامان نہیں دیا جاتا ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون سے مطالبہ کیا کہ خدارا ایسے یوٹیلیٹی اسٹورز مافیازکے خلاف سخت ایکشن لے کر عوام کوریلیف دلادیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کو سستی ایشیاءفراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب عوام ریلیف حاصل کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں