ٹیلی نار پاکستان نے فائیو جی کا کامیاب ٹیسٹ کرلیا

اسلام آباد,ٹیلی نار پاکستان نے فائیو جی کا کامیاب ٹیسٹ کرلیا۔ سی ای او عرفان و ہاب نے بتایاکہ ٹیلی نار فائیو جی کی سپیڈ پاکستان میں سب سے بہتر سپیڈ ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال بے شمار شعبہ جات میں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹیلی نار کے پاکستان میں پندرہ سال مکمل ہوگئے ہیں، پندرہ سالوں میں ٹیلی نار ترقی کا سفر طے کیے ہوئے ہے، آج ستر لاکھ کسان ہماری سروسز استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ انٹرپنیورز آئیڈیاز لیکر آکر رہے ہیں، ہمارے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے نوجوان آن لائن اچھے پیسے کما رہے ہیں۔عرفان وہاب نے کہاکہ پاکستان کو مظبوط کرنا ہمارا مشن ہے، ہم پاکستان میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ عرفان وہاب نے کہاکہ ہمارے ہاں ٹیکنالوجی بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کے لئے مزید بہتریاں لا رہے ہیں۔ عرفان وہاب نے کہاکہ پندرہ سال پہلے ہم نے ٹو جی سے سفر شروع کیا، ہم فائیو جی پر آرہے ہیں، ہم فائیو جی کا آج پائلٹ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ عرفان وہاب نے کہاکہ یوتھ ہمارا اثاثہ ہے، ہم آج بھی گلوبلی چوتھے بڑے فری لانسرز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں