کورونا وائرس، حکومت خوف زدہ نہیں، احتیاط کی ضرورت ہے، جام کمال

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اہم اور حساس نوعیت کا مسئلہ ہے جس سے بچاؤ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عوام بڑے اجتماعات میں اکھٹے ہونے سے گریز اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ یہ بات نہیں کہ حکومت خوفزدہ ہے لیکن ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے خاندانوں اور دیگر لوگوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا سبب نہ بنیں، انہوں نے کہا کہ عوام بڑے اجتماعات میں اکھٹے ہونے سے گریز کریں،کورونا وائرس انتہائی اہم اور حساس نوعیت کا مسئلہ ہے ہم سب کو اس وقت اپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے عوام حفظان صحت اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں