ژوب، ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون و بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخؐمی

ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک)ژوب میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون و بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق ژوب سر کچھ کے علاقے میں اکاخیل قبیلے کے خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون و بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے خاتون دو بچوں سمیت چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں