اثاثے ظاہر کرنے کی روایت پاکستان تحریک انصاف نے ڈالی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی روایت پاکستان تحریک انصاف نے ڈالی۔ دہری شہریت والا رکن قومی اسمبلی اور سینٹ کا رکن نہیں بن سکتا تاہم دیگر عہدے سے متعلق آئین و قانون میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ہے۔ دہری شہریت کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قانوناً مشیران تعینات کر سکتے ہیں گزشتہ ادوار میں مشیران تعینات کئے گئے ہیں اور سلطنت چلانے کے لئے مختلف شعبوں کے ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پارٹی نے اثاثے ظاہر کنرے کی روایت ڈالی اس سے قبل ایسی روایت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ دہری شہریت والا سینیٹر یا رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا جبکہ دیگر عہدے سے متعلق آئین و قانون میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں میری رائے میں منتخب نمائندوں کی اپنی ایک نمایاں حیثیت ہوتی ہے۔ وزیر اعظم آئین و قانون کے مطابق 5 مشیر تعیناتگ کر سکتے ہیں اور گزشتہ ادوار میں مشیروں کی تعیناتیاں کی گئیں ہیں۔ مفادات ٹکراؤ سے بچنے کے لئے واضح پالیسی کسی نے نہیں اپنائی۔ کابینہ اجلاس میں دہری شہریت معاملے پر بات ہوئی۔ #

اپنا تبصرہ بھیجیں