بھارتی وزیراعظم کا سارک ممالک سے کرونا وائرس کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر زور

نئی دہلی،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم(سارک) کو تجویز دی ہے کہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔مودی نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کیا کہ ہم اپنے شہریوں کو صحت مند رکھنے کے طریقوں پر ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔مودی نے کہا کہ عالمی آبادی کی ایک قابل ذکر آبادی کے گھر جنوبی ایشیا کو اپنے شہریوں کو صحت مند رکھنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑنی چاہیئے۔بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 75ہو چکی ہے۔بھارت نے سفارتی،سرکاری، اقوام متحدہ/عالمی تنظیموں، ملازمتی اور منصوبوں کے تمام ویزے 15 اپریل تک معطل کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں