جیکب آباد ،تیز رفتار ویگن الٹ گئی، خواتین سمیت 10 مسافر زخمی
جیکب آباد ( آئی این پی ) جیکب آباد کے قریب تیز رفتار ویگن الٹ گئی، خواتین سمیت 10 مسافر زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب دلمراد تھانہ کی حدود زنگی پور کے قریب جیکب آباد سے بہادر پور جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں مسمات گلان، مسمات حسینہ، مسمات امیران، مسمات ہدایتاں، فائق علی، لال بیگ، نبی بخش کھوسو، ظہیر میرانی اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی ظہیر میرانی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ کی اسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


