افغانستان سے بغیر ویزے مال بردار گاڑیوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد
اسلام آباد(آئی این پی) پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو ہونے کے بعد بارڈر کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کسٹم حکام کے مطابق کاغذات کی عدم دستیابی پر مال بردار گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ افغان حکام کی درخواست پر جنوری سے 31 جولائی تک ویزے کی شرط میں نرمی کی گئی تھی، یکم اگست سے پاک افغان طورخم بارڈر پر بغیر ویزے کے مال بردار گاڑیوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزے کی درخواستوں پرجمعرات سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


