بھاری ٹیکس،اگست میں سیمنٹ کی فروخت میں 25 فیصد کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باعث اگست میں 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 25.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.752 ملین ٹن رہی جو اگست 2023 کی 3.798ملین ٹن فروخت سے 27.54 فیصد کم ہے۔ اگست 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ 13ہزار 857 ٹن رہی جو اگست 2023کی 7لاکھ 30ہزار 755ٹن ایکسپورٹ سے 16فیصد کم ہے۔اگست 2024میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.530ملین ٹن رہی جو اگست 2023کی فروخت 3.252ملین ٹن کے مقابلے میں 22.20فیصد کم ہے۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2024کی فروخت 8لاکھ35ہزار245ٹن رہی جو اگست 2023کی فروخت 1.276 ملین ٹن کے مقابلے میں 34.54فیصد کم ہے۔اگست 2024میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 2.325ملین ٹن رہی جو اگست 2023کی فروخت 3.088ملین ٹن کے مقابلے میں 24.70فیصد کم ہے، اسی طرح جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2024میں مقامی فروخت 4لاکھ26ہزار 289ٹن رہی جو اگست 2023 کی مقامی فروخت 7لاکھ9ہزار 443ٹن کے مقابلے میں 39.91فیصد کم ہے۔اگست 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 24.79فیصد اضافہ سے 2لاکھ 4ہزار 901ٹن رہی جو اگست 2023میں ایک لاکھ64ہزار 195 ٹن ہے۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 27.82فیصد کمی سے 4لاکھ 8ہزار 959ٹن رہی جو اگست 2023میں 5لاکھ 66ہزار 560ٹن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں