دالبندین، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے پاک ایران شاہراہ بلاک کردی
دالبندین(این این آئی)دالبندین بجلی کی لوڈشیڈنگ اور غیر مناسب شیڈول کے خلاف پاک ایران شاہراہ بلاک تفصیلات کے مطابق تحریک نوجوانان اتحاد کے زیر اہتمام دالبندین میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف پاک ایران شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج کیا مظاہرین کے سربرائی حماد بلوچ ودیگر کررہے تھے مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا دالبندین ستمبر میں چالیس ٹمپریچر گرمی پڑرہی ہے مگر شدید گرمی میں دن دو بجے بجلی چلی جاتی ہے ظلم اور نا انصافی ہے صبح نو بجے سے لیکر دو پہر دو بجے تک صرف بجلی دی جاتی ہے اس کے بعد رات کو بجلی ہوتی ہے عوام کو رات کو نہیں دن کو بجلی کی ضرورت ہیں دو بجے کے بعد عوام کا برا حال ہے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں پاک ایران شاہراہ احتجاج کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مظاہرین نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا فوری طور پر دالبندین میں دن کے وقت بجلی کی ٹائمنگ بحال کیا جائے عوام سخت پریشانی سے دوچار ہے