خیبر پختونخوا ،فورسز کی کارروائی، 6 اہلکارجاں بحق، 12 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو 7 مشتبہ افراد کے ایک گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیر لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں در انداز مشتبہ افراد ہلاک کردیے گئے، ہلاک مشتبہ افرادسے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ترجمان فوج نے بتایا کہ ادھر جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں مشتبہ افراد کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ اہلکاروں نے مقابلہ کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس دوران 5 مشتبہ افراد ہلاک کردیے۔بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 اہلکارسے فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحقہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں