کراچی خودکش دھماکہ، چین کا 2 چینی باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجےمیں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکے میں 2 چینی شہری چل بسے ہیں جبکہ ایک زخمی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔ دوسر ی جا نب غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ایک گاڑی میں دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیے دھماکے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں