افغانستان کا پاکستان کے سیاسی صورتحال پراظہار تشویش، اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے، پاکستان

اسلام آابد(مانیٹرنگ ڈیسک )افغان عبوری حکومت نے پاکستان میں حکومت اور سیاسی مخالفین کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان حالات کا جاری رہنا پورے خطے پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے سوشل میڈیا اکاونٹ ‘ایکس’ ٹویٹ کرتے ہو ئے کہا ہے "پڑوسی ملک پاکستان میں حکومت اور سیاسی مخالفین کی حمایتی وں کے درمیان کشیدگی تشویش حد تک بڑھ گئی ہے جس کا جاری رہنا پورےخطے میں منفی اثرات مرتب کرے گا”۔ ترجمان نے کہا کہ "عوام کی جائز مطالبات کے حل کا بہتر راستہ مذاکرات اور مفاہمت ہے۔ تازہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ مذاکرات سے انکار مسائل کو مزید پیچیدہ کرتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی اسلامی امارت پاکستان کے حالات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں اور امید رکھتی ہے کہ پاکستانی حکومت اور فیصلہ ساز ادارے مخالفین کے ساتھ معقول اور حقیت پر مبنی سلوک کریں گے”۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہنا تھا پاکستان، افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کے غیر سنجیدہ بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے، افغان وزارت خارجہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور قابل مذمت مداخلت ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا افغان عبوری حکومت کو لیکچر دینے کے بجائے اپنےگھریلو مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے، افغان حکومت مذہب کی گمراہ کن تشریح سے خواتین کے حقوق کم کرنے کے بجائے تعلیم سمیت اپنے لوگوں کی ضروریات پوری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں