پی ٹی آئی کی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ، سکروٹنی کمیٹی کا دستاویزات دینے سے انکار
اسلام آباد:تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکرونٹی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کروائے گئی دستاویزات درخواستگزار کو دینے سے انکار کر دیا۔ تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سیکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 13 اگست کو دوبارہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور اور درخواستگزار اکبر ایس بابر سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سکرونٹی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کروائے گئی۔تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سیکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 13 اگست کو دوبارہ ہو گا۔سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا مزید جائزہ لے گی۔الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے 17 اگست تک تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔


