فورسز کی مداخلت کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکی ہے، پشتون ایس ایف
کوئٹہ:پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام قلعہ سیف اللہ میں تربیت کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ ارگنائزینگ کمیٹی کے چیئرمین شیرین گل نے کی جبکہ مہمان خصوصی پستون ایس ایف صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی تھے۔تربیتی کنونشن سے عوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی جوائنٹ سکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ، مرکزی کونسل ممبر خان زمان کاکڑ، تحصیل صدر محمد خان کاکڑ، ضلعی ترجمان نعیم کاکڑ، این وائی او ضلعی صدر نظیراحمد کاکڑ،پشتون ایس ایف کے شکور جلالزئی، مالک جلالزئی، انعام اللہ کاکڑ، زین الدین کاکڑ، فتح خان میرزئی، سالنگ خان ودیگر نے تقریب سے خطاب کیا. مقررین کا کہنا تھا کہ اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ ہم طلبا سیاست کی قومی روح کے مطابق ترتیب پر توجہ دیں طلبا سیاسی بنیادوں پر تعلیمی اداروں اور قوم کو فوجی چنگل سے آزاد کراسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ طلبا یونینز سے پابندیاں ہٹائی جائیں۔ فوج اور ایف سی کی مداخلت کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی چھاونی میں تبدیل ہوچکی ہے جسکی وجہ سے طلبا ہراسگی جیسے سکینڈل سامنے آرہے ہیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن مستقبل کے رہنما پیدا کرنے والا ادارہ ہے اور طلبا کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ہم نے قوم کو حالات سے آگاہ کرنے میں ذرا بھی غفلت کی تو 8 اگست جیسے مزید واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے ہم اپنی قوم کے شہیدوں پر کھبی کمپرومائز نیہں کرینگے. مقررین نے تعلیمی اداروں سے ایف سی کی مداخلت ختم کا پرزور مطالبہ کیا جبکہ 15 ستمبر تک تعلیمی اداروں کو کھولنے کی وفاقی حکومت کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا. دریں اثنا تقریب میں نعمت خان، محمدابراہیم مومن خان بارکزئی، شمس بارکزئی، گل بارکزئی، عبداللہ بارکزئی، حبیب بارکزئی، اکرام بارکزئی، امین بارکزئی، پائندخان ملنگ، خان، عبدالمالک، غازی محمد، عصمت اللہ اور سلیمان خان نے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کا اعلان کیا. پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے شمولیت کرنے والوں کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئے ممبران پشتون ایس ایف کے بنیادی اساس کو سمجھتے ہوئے تنظیمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


