اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20فیصدکی نموریکارڈ
فیصل آباد (آئی این پی)اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں اشیائخوراک کی برآمدات سے ملک کو3.155ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائخوراک کی برآمدات سے ملک کو2.639ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔نومبرمیں اشیائخوراک کی برآمدات کاحجم 790ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 14فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال نومبرمیں اشیائخوراک کی برآمدات سے ملک کو696ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں اشیائخوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرچھ فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اکتوبرمیں اشیائخوراک کی برآمدات کاحجم 748ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھاجونومبرمیں بڑھ کر790ملین ڈالرہوگیا۔