تربت، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات
تربت(نمائندہ انتخاب) تربت کے علاقے بہمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاع ہے، خبر رسا ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تربت دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن اور انکے خاندان کے 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
Load/Hide Comments