معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت کے نواحی علاقے میں دھماکے کی مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلٰی نے واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں