کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کل ہو گی
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کل ہو گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-45کوئٹہ VIII کے 15 پولنگ سٹیشنز پر ری-پولنگ 5جنوری اتوار کو ہوگی،اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس سے قبل اس نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک کامیاب ہو ئے تھے حلقہ پی بی 45کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک ، جمعیت علما اسلام ف کے رہنما میر عثمان پرکانی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مجید خان اچکزئی ، اور پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیر ے کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متو قع ہےاس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
Load/Hide Comments