حکومت زیادہ دیرچلنے والی نہیں، عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے کال کے منتظر ہیں،حافظ حمداللہ
لورالائی(این این آئی)جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے مدرسہ قاسمیہ تعلیم القران میں دستار فضیلت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دینی مدارس اسلامی تعلیمات کو ہر گھر اور کوچھے تک پہنچانے اور پھیلانے کی زمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اسے نقصان اور اسکے سامنے ہر رکاوٹ کو ناکام بنا دینگے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں قائد مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی مثالی رہی چند سیٹوں کے عیوض پوری حکومت انکے سامنے ڈھیرے ڈالنے پر مجبور تھی ہم مدارس کی عزت وناموس پر کوئی داغ لگانے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے ہم اسے تسلیم نہیں کرتے ہمارا شروع سے یہی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری عام الیکشن صاف وشفاف طریقے سے کرائے جائیں بصورت دیگر ملک سیاسی استحکام کا شکار رہے گا انہوں نے کہا کہ اسٹیلشمنٹ کی مداخلت سیاسی معاملات میں اب ناقابل قبول ہے سیاست کرنا سیاسی رہنماوں کا کام ہے آئین پر عمل کرنا ہر ادارے اور سیاسی جماعتوں کی زمہ داری ہے اس سے ردگردانی سے ملک کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان اس وقت سب سے زیادہ پاپولر طاقت ورزہین قومی لیڈر ہیں جو کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) پی پی پی سمیت تمام جماعتوں نے تسلیم کر لیا ہیانکے بغیر نہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے حالیہ رابطے خوش ایند ضرور ہیں اور یہ رابطے ایندہ بھی جاری رہنے چاہئے اب بھی کئی مشکلات اور رکاوٹیں بین الا اقوامی تناظر میں پی ٹی آئی کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے لیکن اسکے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو مل کر 8 فروری کے جعلی الیکشن کے خلاف متحد ہوکر تحریک جلانے کی ضرورت ہے ہم نے اپنی تحریک الیکشن کے فوری بعد ہی شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ سیاست میںبات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے سابق اسپیکر اسد قیصر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی مولانا فضل لراحمان سے اسلام اباد میں ملاقات ہوتی رہتی ہے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہنے پر اصولی اتفاق اور پارلیمنٹ کے اندر ایشوز پر مشاورت پر بھی اتفاق ہے ہماری منزل ایک ہے لیکن ٹرین الگ الگ چل رہی ہے اس وقت دونوں پارٹیوں کی قیادت ٹی او ارز طے کر نے پر غور کر رہے ہیں تا کہ ہم کم سے کم نقات پر حکومت کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا سکیں موجودہ حکومت فیل ہو چکی ہے زیادہ دیر تک یہ حکومت چلنے والی نہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے کال کے منتظر ہیں اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک معاشی طور پر بھی ناکامی کا شکار ہے جبکہ بے روزگاری بد امنی عدم استحکام اور دہشت گردی کا شکار رہے اسکا علاج مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت سے ہی حل ہو سکے گا