الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 کے کامیاب امیدوار علی مدد جتک کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سے پی بی 45 کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے الزامات پر بھی جواب طلب کیا اور معاملے کی مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پی بی 45 کے انتخابی نتائج پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments