منگچر حملہ،ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر اور وزیر اعظم کی مذمت

اسلام آباد (پ ر)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کی ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ،صدر مملکت کا کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار .صدر مملکت کا بروقت کارروائی کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت .صدر مملکت کی شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا .دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں.ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی.پاکستانی عوام ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کرتے ہیں.پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت.وزیرِ اعظم کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار.وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.مجھ سمیت پوری قوم، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہے.قوم وطن کیلئے جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے.وزیرِ اعظم کی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی.دہشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں.دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِاعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں