بلوچستان،چار دنوں میں تین بم دھماکے،7 افراد جاں بحق،31 زخمی
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان 4دنوں کے دوران تین بم دھماکوں میں بچوں سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 31افراد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چمن،کوئٹہ اور مستونگ میں گزشتہ چار دنوں کے دوران تین مختلف دھماکوں میں 2بچوں سمیت 7افرادجاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 31افراد زخمی ہوگئے ہیں،10اگست کو سرحدی شہر چمن کے علاقے مال روڈ ندا مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے تھے اس کے علاوہ 12اگست کوکوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقع دکان پر دستی بم حملے کے دوران بچہ جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے تھے جبکہ 13اگست کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments


