پاکستان کا 26 مقامات پر حملے، مزید کشیدگی نہیں چاہتے، پاکستانی فوج کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا، بھارت

ویب ڈیسک : نئی دہلی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی خواتین عہدیداروں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے 26 مقامات کو جیٹ، میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ترجمان بھارتی فوج نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائلوں سے بھارتی ایئربیسز پر حملے کیے، ان حملوں میں پنجاب کے ایئربیس اسٹیشن کو بھی نقصان ہوا، کچھ دیگر بھارتی بیسز پر حملے سے نقصان پہنچا ہے۔بھارتی فوج کی ترجمان نے تصدیق کی کہ ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچا، بھارتی ایئر بیسز پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار استعمال کیے ہیں، پاکستان کے حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دعوؤں کے مطابق مکمل تباہی کسی مقام پر نہیں ہوئی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی سگنل کور کی کرنل صوفیہ قریشی نے اعتراف کیا پاکستان کے جوابی حملوں میں 4 فضائی اڈوں پر ان کے اثاثوں اور عملے کو بھی نقصان پہنچا۔پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی حملے کیے، اور ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھوج اور بھٹنڈہ میں ایئر بیسز پر ہمارے اثاثوں اور عملے کو نقصان پہنچایا۔کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج نے پاکستان کی جانب سے آنے والے کئی خطرات کو ’نیوٹرلائز‘ کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج اور فضائیہ سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم پاکستانی وج کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، انہوں نے پاکستان پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات بھی لگائے، اور افغانستان پر بھارتی حملے سے بھی انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں