کوئٹہ سے اغوا کی گئی خاتون کو لیویز نے بوستان سے بازیاب کرالیا، ملزم گرفتار

کوئٹہ(یو این اے )لیویز فورس بوستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن سے اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون کو بازیاب کرا لیا، جبکہ ملزم عباس کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ کے مطابق مذکورہ خاتون بی بی کو کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے لیویز فورس نے بوستان میں کامیاب کارروائی کی۔ انچارج تھانہ بوستان بشیر آغا کے مطابق خاتون کو بازیابی کے فوری بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزم عباس سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں