بلوچستان اسمبلی، اپوزیشن کے اعتراض کے باوجود زرعی سولرائزیشن اوربجلی کی چوری کی روک تھام کا مسودہ قانون منظور
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن کے اعتراض کے باوجود زرعی سولرائزیشن اوربجلی کی چوری کی روک تھام کا مسودہ قانون منظور کرلیابلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں نقطہ اعتراض پر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے کلی منگلامیں گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افرادشہیدہوگئے ان افراد کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاں بحق افراد سے بھتہ ما نگا گیا تھا ، انہیں دھمکی دی گئی لیکن انہوں نے سر نہیں جھکایا ، کلی منگلامیں دھماکے کے بعد مکینوں میں بہت غم وغصہ پایا جاتاہے، ان افرادکے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان نے نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی صبح قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میرے اور سیکرٹری ماہی گیری کے درمیاں تلخ کلامی ہوئی تھی ہوسکتا ہے کہ میری طرف سے گرماگرمی ہوئی ہو،میں اسمبلی فلور پر سیکرٹری فشریز سے معذرت کرتا ہوں،اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری زین خان مگسی نے بلوچستان زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کا مسودہ قانون ایوان میں پیش کیااس موقع پر اپوزیشن لیڈر یونس زہری کا کہنا تھا کہ اس مسودہ قانون کو دوبارہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیاجائے تاکہ وہ اس پر مزید غور کرسکے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا میں ترمیم کے ساتھ اسے منظور کرنے سفارش کرتا ہوں کہ پیسے لے کر دوبارہ بجلی کا کنکشن لگانے والے زمیندار کو20 لاکھ جرمانہ کیاجائے وزیر اعلٰی بلوچستان تھا کہ بجلی پر پہلے سبسڈی دی جارہی تھی تو زرعی ٹیوب ویلوں کےساتھ گھروں کوبھی بجلی دی جارہی تھی، اب زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے بعدوہ فیڈرزکاٹے جارہے ہیںاپوزیشن لیڈر یونس زہری کا کہناتھا کہ ہم مفت بجلی نہیں مانگ رہے،میٹرلگا کر بجلی بحال کردیں،کیسکو سفید ہاتھی ہے،اسے عوام کے مسائل پرتوجہ دینا چاہیے ،رکن اسمبلی اصغر ترین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام زمینداروں کوسولرائزیشن کی رقم نہیں ملی ہے،ابھی تک وفاقی حکومت سے پوری رقم نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وفاقی حکومت سے پوری رقم نہیں ملتی،بل منظور نہ کیا جائے ،اپوزیشن کے اعتراضکے باوجود بلوچستان اسمبلی نےزرعی سولرائزیشن اوربجلی کی چوری کی روک تھام کا مسودہ قانون منظور کرلیاجس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آ ج سہ پہرتین بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔


