سوئی سدرن نے عید الاضحی کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقات کارتبدیل کردیئے

کوئٹہ (آن لائن) سوئی سدرن گیس اپنے معزز صارفین کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہے۔ اپنے گھریلو اور تجارتی صارفین کی سہولت کے لیے، سوئی سدرن عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران درجِ ذیل شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا.جمعہ – 6 جون 2025گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی ہفتہ – 7 جون 2025 – عید کا پہلا دن گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہوگی جس کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی۔ اتوار – 8 جون 2025 – عید کا دوسرا دن سارا دن گیس کی بندش نہیں ہوگی پیر – 9 جون 2025 – عید کا تیسرا دن رات 12:00 بجے تک تمام دن گیس کی فراہمی بحال رہے گی منگل، 10 جون 2025 سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔
Load/Hide Comments