مچھ ، ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ریلوے اہلکار معمولی زخمی
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ایک ریلوے اہلکار معمولی زخمی ہوگیا، ریلوے حکام کے مطابق پیر کو مچھ اور اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم زخمی ہوگیا،ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچاواقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیکر بی ڈی کی ٹیم طلب کرلی ،مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


