پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے عیسیٰ سندے سر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت نعیم ولد صوفی جلال سکنہ عیسیٰ کے نام سے ہوئی۔ لاش کو فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


